انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت، گاڑیوں کا غیر قانونی جمعہ بازار دوبارہ لگنا شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت، گاڑیوں کا غیر قانونی جمعہ بازار دوبارہ لگنا شروع
انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت، گاڑیوں کا غیر قانونی جمعہ بازار دوبارہ لگنا شروع

راولپنڈی:انتظامیہ کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت سے رحمن آباد میں گاڑیوں کا دوبارہ غیرقانونی جمعہ بازار لگنا شروع ہوگیا، بڑے پیمانے پر گاڑیاں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے لگا، پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

غیرقانونی جمعہ بازار کو ٹریفک میں خلل ڈالنے اور دیگر عوامل کے باعث بند کردیاگیا تھا تاہم اب راولپنڈی کی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث یہ جمعہ بازار دوبارہ سے شروع کردیاگیاہے۔

بازار میں بڑی تعداد میں لوگ گاڑیاں فروخت کرنے یا خریدنے کیلئے آتے ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید رش ہوجاتا ہے اور بازار آنے والے لوگ سڑک اور فٹ پاتھ پر گاڑیاں پارک کردیتے ہیں جس کے باعث پیدل چلنے والوں خاص طور پر خواتین کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

راولپنڈی انتظامیہ کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت کے باعث دوبارہ سے غیرقانونی جمعہ بازار لگنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دوبارہ اضافہ ہوگیاہے۔ شہریوں نے راولپنڈی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ غیرقانونی جمعہ بازار بند کرایاجائے تاکہ شہریوں خاص طور پر خواتین کی مشکلات ختم ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 11سالہ بچی اقصیٰ کے قاتل پولیس کی گرفت میں آگئے

Related Posts