اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا کہنا ہے کہ مسیحی ورکرز کو گالم گلوج اور جھوٹے توہین رسالتؐ مقدمات بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور ہمارے نبی حضرت محمد ؐ کی تعلیمات بھی یہی ہیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تما م انبیاء کی تعلیمات امن،بھائی چارے کا درس دیتی ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
موجودہ حالات میں ملک کے اندر امن اور یکجہتی کی ضرورت ہے،کچھ قوتیں اس ملک کو مذہب کے نام پر توہین رسالت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہماری جانیں بھی نبی اکرمؐ پر قربان ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








