سوات: سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سایہ کرنے والے شیڈ کے گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان جلسہ گاہ میں موجود تھے کہ ان کی تقریر کے دوران متعدد افراد شیڈ پر چڑھ گئے تھے۔ اضافی وزن کی وجہ سے شیڈ گر گیا۔
ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطابق زخمی ہونے والے افراد خطرے سے باہر ہیں اور متعدد افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کی پوری آبادی کے لئے صحت سہولت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح بھی کردیا ہے، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ موٹر ویز اور ایکسپریس وے کی تعمیر سے سوات کی تقدیر بدل جائے گی۔