بلدیاتی انتخابات، مختلف شہروں کے میئرز کیلئے وزراء کے رشتہ داروں کے نام زیرغور

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا مختلف شہروں کے میئرز کیلئے وزراء کے رشتہ داروں کے ناموں پر غور
پی ٹی آئی کا مختلف شہروں کے میئرز کیلئے وزراء کے رشتہ داروں کے ناموں پر غور

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف مختلف شہروں کے میئرز کیلئے وزراء کے رشتہ داروں کے ناموں پر غور کر رہی ہے جنہیں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی دیگر شہروں کے میئرز کیلئے مختلف امیدواروں پر غور کر رہی ہے جن میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت وزرا کے دیگر رشتہ داروں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے، مریم نواز

رحیم یار خان کیلئے صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کا نام زیر غور ہے۔ زین قریشی ملتان کا میئر بننے کیلئے امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہ سیالکوٹ کے میئر کیلئے عثمان ڈار یا بزدار خاندان سے امیدوار لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی جعفر خان بزدار کا نام زیر غور ہے۔ ممبر پنجاب کمیٹی سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے کہ میئر کیلئے ناموں پر غور ایڈوائزری کمیٹی میں کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار میئر بننے کیلئے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔ اس حوالے سے ممبر کمیٹی سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ 

Related Posts