بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں، دہشت گردی کی ماں ہے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں، دہشت گردی کی ماں ہے۔پاکستان
بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں، دہشت گردی کی ماں ہے۔پاکستان

جنیوا: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ دہشت گردی کی ماں ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے،  ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کا نوٹس لینا ہوگا۔ بھارت دہشت گردی کا شکار ملک نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی یومِ جمہوریہ، مقبوضہ وادی میں ہڑتال، کشمیری قوم کا یومِ سیاہ 

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض بھارتی فوج 90 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ بھارت کے ظالم فوجیوں نے پیلٹ گن سے لاکھوں کشمیری بچوں کو اندھا کردیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نے 1989 سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کردیا۔ 11ہزار سے زائد خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں جبکہ 1 لاکھ مکانات اور اسکول تباہ و برباد کردئیے گئے۔

 منیر اکرم نے کہا کہ 2019 میں 5 اگست کے روز سے مقبوضہ وادی میں 9 لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا گیا۔ انتہا پسند ہندوتوا کی پیروکار مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کھلی کال دے دی۔ سلامتی کونسل بھارت کو جوابدہ قرار دے۔ 

 

Related Posts