پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہورہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر افضل مروت

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو لاہورہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM0MDMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzQwMyAtINin2YTYudiy24zYstuM24Eg2LHbjNmB2LHZhtizINmF24zauiDZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDaqduMINio2LHbjNiqINi52K/ZhNuM24Eg2qnbjNmE2KbbkiDYs9mI2KfZhNuM24Eg2YbYtNin2YYg24HbktuU2YHbjNi12YQg2YjYp9ik2ojYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjo3NDY4OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMS8wMy9GYWlzYWwtVmF3ZGEtSmF6YmF0aS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfZhNi52LLbjNiy24zbgSDYsduM2YHYsdmG2LMg2YXbjNq6INmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINqp24wg2KjYsduM2Kog2LnYr9mE24zbgSDaqduM2YTYptuSINiz2YjYp9mE24zbgSDZhti02KfZhiDbgduS25TZgduM2LXZhCDZiNin2KTaiNinIiwic3VtbWFyeSI6Itin2YTYudiy24zYstuM24Eg2LHbjNmB2LHZhtizINmF24zauiDYs9in2KjZgiDZiNiy24zYsSDYp9i52LjZhSDaqdmIINio2LHbjCDaqdix2K/bjNinINqv24zYp9uUINiz2KfYqNmCINmI2YHYp9mC24wg2YjYstuM2LEg2YHbjNi12YQg2YjYp9ik2ojYpyDaqdinINqp24HZhtinINuB25Ig2qnbgSDZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDaqduMINio2LHbjNiqINi52K/ZhNuM24Eg2qnbjNmE2KbbkiDYs9mI2KfZhNuM24Eg2YbYtNin2YYg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ شیر افضل مروت اجلاس میں شرکت کیلئے ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

وکلاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے بعد شیر افضل مروت کو گرفتار کیا گیا۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت کرنے اور نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی تصدیق نجی ٹی وی رپورٹ سے بھی ہوتی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز پر خیبر پختونخوا پولیس نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی دعوے کی تردید کی تھی۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے پیغام ارسال کیا گیا کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغواء کیا گیا ہے جبکہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں اور اغواء کے واقعات فوری طور پر روکے جائیں۔ 

Related Posts