پی ٹی سی ایل نے 108 ارب روپے (385 ملین ڈالرز) کے عوض ٹیلی نار کے 100فیصد شیئرز خرید لیے ہیں جس سے موبائل کنیکٹیوٹی کی دنیا میں ٹیلی نار کا سفر اختتام پذیر ہوتا نظر آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں یہ اطلاع دی جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال سے ٹیلی نار کے پاکستان میں مستقبل کے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1OTQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzU5NCAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp24wg2KjbjNmG2LQg2LPYuduM2K8g2YbbkiDZvtix2YbYs9m+2YQg2KLZgSDYr9uMINin2KbbjNixINin24zZiNin2LHaiCDYrNuM2Kog2YTbjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzU5NSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9CZWVuaXNoLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINio24zZhti0INiz2LnbjNivINmG25Ig2b7YsdmG2LPZvtmEINii2YEg2K/bjCDYp9im24zYsSDYp9uM2YjYp9ix2ogg2KzbjNiqINmE24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINio24zZhti0INiz2LnbjNivINmG25Ig2b7YsdmG2LPZvtmEINii2YEg2K/bjCDYp9im24zYsSDYp9uM2YjYp9ix2ogg2KfZvtmG25Ig2YbYp9mFINqp2LEg2YTbjNinINuB25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
اگست 2023 کے دوران پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کو ٹیلی نار کو ایک بائنڈنگ آفر دینے کا اختیار دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نور پاکستان لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
معاہدۂ خریداری کے تحت پی ٹی سی ایل نے ٹی پی ایل (ٹیلی نار پاکستان) کے 100 فیصد شیئرز کیش فری، ڈیٹ فری بنیادوں پر خرید لیے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پی ٹی سی ایل کی یہ خریداری ٹیلی نار صارفین کیلئے بہتر خدمات کا باعث بنے گی۔
خریداری معاہدے کے بعد پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ٹیلی نارکے ہمراہ مشترکہ مواصلاتی اہلیت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ عوام کو مواصلاتی روابط میں توسیع اور ملک کی معاشی شرحِ نمو کو بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








