پی ٹی آئی لانگ مارچ کا وزیر آباد سے آج دوبارہ آغاز، قیادت سابق وزراء کے سپرد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے آج دوبارہ آغاز ہورہا ہے جس کی قیادت سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے سپرد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد روکا گیا لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع ہورہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 27میں شرکت کے بعد لندن روانہ

سینئر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرکے تحریکِ انصاف کے کارکنان کا لہو گرمائیں گے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مارچ میں شمولیت کیلئے ایک اور قافلہ روانہ ہوگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مارچ کی قیادت سیکریٹری جنرل اسد عمر کریں گے جو مرکزی مارچ میں شمولیت کیلئے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی میں داخل ہوجائے گا جبکہ مارچ کے حوالے سے پارٹی میٹنگ بھی ہوئی۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیرِ صدارت میٹنگ میں عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے اہم فیصلے کیے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارچ راولپنڈی میں اسی تاریخ کو پہنچے گا، پی ٹی آئی تاریخ میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتی۔

گزشتہ روز ہی اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مارچ اسی جگہ سے شروع ہوگا جہاں گولیاں لگیں اور ہمارے 13 لوگ زخمی ہوئے، ایک شہادت بھی ہوئی۔ حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے۔

Related Posts