کراچی: سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے صوبے کے سیلاب زدگان کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہاؤسنگ یونٹس کی تعیمر اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔بلاول بھٹو
شہرِ قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین کی قیادت میں ایک وفد کے مابین ملاقات ہوئی جس کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عالمی بینک متاثرہ علاقوں میں ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالرز اور تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیرِ نو کیلئے 8 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جلد از جلد سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر شروع کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک جام صادق پل کے متبادل کی تعمیر کریں گے۔
ورلڈ بینک نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سولر سسٹم کے منصوبے کے آغاز پر بھی اتفاق کیا۔ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی میں جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کا آغاز جلد کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








