اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی نے پوری قوم کو پریشانی میں ڈال دیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کو متحرک کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کیلئے متحرک کیا۔
وزیر خارجہ 2 روزہ دورے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون اور سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کی بحالی اور تعمیرِ نو میں پاکستان کی مدد کررہی ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ہٹ دھرمی سے پوری قوم کو پریشانی کا شکار بنا دیا۔ احسن اقبال نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دے دیا۔
وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر راج کے متعلق مزید کہا کہ آئینِ پاکستان میں وفاقی حکومت کو نظام چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ملک کو مارچ اور احتجاج کی بجائے معاشی بحالی اور سیلاب متاثرین کی امداد کی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








