شہرِ قائد کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں لگی ہوئی آگ شدت اختیار کر گئی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
شیر شاہ کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
فائر بریگیڈ حکام کا شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی کے متعلق کچھ دیر قبل کہنا تھا کہ مزید ایک فائر ٹینڈر کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا ہے۔ آگ ابھی کنٹرول میں نہیں۔
آگ نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں گاڑیوں کے پارٹس اور پلاسٹک کی اشیاء موجود ہیں۔
خیال رہے کہ شیر شاہ میں آتشزدگی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ عمارت کی بیس منٹ میں لگی ہوئی آگ نے گراؤنڈ فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
آج سے 9ماہ قبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ بیس منٹ اور گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








