پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ
پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں آئین کے آرٹیکل 149کے تحت ایمرجنسی لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں وزیراعظم کا پتلا جلانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بلاول نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھٹو نہیں بلکہ زرداری ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو صوبے میں صحت کے شعبے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مسائل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو دوسرے صوبوں سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہفتے میں دو ملاقاتیں وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوتی ہیں۔وزیراعلیٰ جب چاہتے وزیراعظم سے مل سکتے تھے۔صوبے اور وفاق کے درمیان رابطوں کا کوئی فقدا ن نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو برداشت کی پارٹی کے حوالے سے جانا جاتا تھا لیکن آج لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا پتلا جلایا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس واقعہ کی ایف آئی آر بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف درج ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس طرز کی سیاست جاری رکھی تو ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔آج کے واقعہ سے شہید بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ گئی ہوگی۔بلاول ہاؤس اور سی ایم ہاؤس پی ٹی آئی کے حلقے میں ہے۔مراد علی شاہ نے سکیورٹی برج کو گرادیا ہے۔وزیراعظم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہماری حکمت عملی سندھ میں تبدیلی لانے کے لیے ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر آئین کے آرٹیکل 149کے تحت ایمرجنسی لگائی جائے۔

Related Posts