لاہور:ناموراداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کامیاب میزبان وہی ہے جسے اپنے پروگرام میں آنے والے مہمان کی زندگی کے بارے میں آگاہی ہو۔
اداکارہ فضا علی نے کہا کہ نجی ٹی وی شو پر پیش کئے جانے والے شوکوجس قدر پذیرائی مل رہی ہے اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ خلوص دل سے اگر محنت کی جائے تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔
فضا علی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے شومیں کچھ منفرد ہو اور ساری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب جارہے ہیں۔جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں اداکاری بھی کر رہی ہوں اورمیں نے اپنے کیریئر کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں توازن رکھاہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں محنت کرنے سے نہیں گھبراتی۔