ایسی خوبصورتی جو دیکھی نہ سنی، میٹ گالا کے منفرد ملبوسات کی تصویری جھلکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹ گالا
(فوٹو: آن لائن)

انسانی ذہن ہمیشہ سے ہی ایسی خوبصورتی کو تلاش کرتا آیا ہے جو منفرد اور حیرت انگیز ہو، اور اگر وہ خوبصورتی پہلی بار دیکھنے کو ملے تو اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ کچھ ایسے ہی جلوے دنیا بھر کے ستاروں نے میٹ گالا کے فلور پر بھی بکھیرے جہاں منفرد ملبوسات کی تصویری جھلکیوں نے فیشن کے دیوانوں کی آنکھیں خیرہ کر ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ آف نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے تعاون سے خیراتی کام کیلئے منعقد کی جانے والی فیشن کی منفرد ترین تقریب میٹ گالا منعقد ہوئی جسے فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RICK DICK (@rickdick_)

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح رواں برس بھی ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر کی مشہورومعروف شخصیات نے نرالی فیشن تھیم اور بولڈ انداز میں اپنے جلوے بکھیرے اور مختلف پوز دے دے کر اپنی تصاویر کھنچوائیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just Jared (@justjared)

امریکی شہر نیو یارک میں منعقد ہونےو الی میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کیلئے امریکی اداکارہ سارہ پالسن 4مئی کو پہنچی تھیں، تقریب کی مرکزی تھیم کاسٹیوم آرٹ رہی جس کے دوران سارہ پالسن نے ڈالر گلاسز پہن کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gaurav Gupta (@gauravguptaofficial)

یہاں صرف فلمی ستاروں نے ہی نہیں بلکہ مالدار لیکن مشہورومعروف فیشن آئیکونز نے بھی تقریب کا حصہ بن کر اپنے جلوے بکھیرے۔ بھارت کے کھرب پتی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایشا امبانی بھی انہی ناموں میں شامل ہیں جنہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر کے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

کمسنی سے ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی امریکی گلوکارہ و اداکارہ سبرینا کارپینٹر نے بھی میٹ گالا کے فلور کو زینت بخشی۔ انہوں نے اپنے پاپ میوزک، دلکش آواز اور جدید اندازِ گائیکی سے مداحوں کو پہلے ہی اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور خاص طور پر نوجوان نسل انہیں بے حد پسند کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Awesome TV (@awesomeitv)

آسٹریلوی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین کو شاندار اداکاری کے باعث عالمی شہرت یافتہ فنکارہ سمجھا جاتا ہے جنہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں نمایاں کرداروں سے شہرت حاصل کررکھی ہے۔ میٹ گالا میں ان کی شرکت نے فیشن ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just Jared (@justjared)

اپنے منفرد کامیڈی اسٹائل کیلئے خاص شہرت رکھنے والی ریچل سینوٹ نے مزاحیہ فنکارہ اور رائٹر ہونے کا حق ادا کرنے کیلئے میٹ گالا کے فلور پر ببل گم کا غبارہ پھلا کر اپنے جلوے بکھیرے۔ ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین بھی سیاہ لباس میں ان کی خوبصورتی کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nation POP ® (@portalnationpop)

معروف اداکارہ این ہاتھوے نے بھی میٹ گالا میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔ انہوں نے کئی بڑی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں اور اکیڈمی ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے، ان کی اداکاری میں جذباتی گہرائی اور اسکرین پر مستحکم موجودگی ہی ان کی پہچان قرار دی جاتی ہے۔

لیزا نے سفید باڈی پیکنگ گاؤن پہن کر مداحوں کی توجہ حاصل کی اور اپنے سر کو ڈھانپنے کیلئے سفید گاؤن سے بنی ہوئی چھتری بھی تھام لی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کیکے پامر نے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر اونچی سلٹ کے ساتھ آف شولڈر سرخ گاؤن پہن کر مداحوں کو مسحور کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے جلوے نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

Related Posts