چارسدہ میں معروف عالم دین مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا محمد ادریس
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن اسمبلی، شیخ الحدیث اور معروف عالمِ دین مولانا محمد ادریس کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی مشہورومعروف مذہبی شخصیت مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر قاتلانہ حملہ چارسدہ کے علاقے اتما نزئی میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے شیخ الحدیث کی شہادت کے بعد علاقے کو گھیرے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مولانا محمد ادریس دورہ حدیث کا درس دینے کیلئے دارالعلوم اتمانزئی جارے تھے کہ اسی دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے میں ان کی شہادت کے بعد معروف عالمِ دین کی میت ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مولانا محمد ادریس کی میت پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ان کے عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں پہنچ گئے۔شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ملک کے نامور اور جید علمائے کرام میں خاص اہمیت کے حامل سمجھے جاتے تھے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا محمد ادریس کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

Related Posts