کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو 6مہینے کے بعد سندھ کے دورے کا خیال آیا، وہ سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے آئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کے اکاؤٹ ٹوئٹرپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے وبائی بیماری کے دوران لوگوں کو فاقہ کشی اور بھوکے مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔
PM select visited #Sindh 6months after COVID 1st case was recorded in Karachi. Only to rub salt in the wounds of people of Sindh. Refused to do anything to save the people from infection or starvation. His budget robs our province of 229 billion rupees during a pandemic!
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 17, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








