کانز فلم فیسٹیول 2026 کا افتتاحی دن اس وقت غیر متوقع بحث کا مرکز بن گیا جب بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ریڈ کارپٹ موجودگی سے جڑی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ شاندار لباس اور پُراعتماد انداز کے باوجود فوٹوگرافی کے رجحان سے متعلق سامنے آنے والے دعووں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
عالیہ بھٹ معروف ڈیزائنر تمارا رالف کے تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور کیمروں کے سامنے اپنی موجودگی سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔
Alia trying hard to serve but no one recognising her is another level of embarrassment pic.twitter.com/CzvYCJpD4o
— nysa (@chalkalaana) May 12, 2026
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صارفین نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز کی توجہ زیادہ تر دیگر سیلیبرٹیز پر مرکوز رہی جبکہ عالیہ بھٹ کو نسبتاً کم کوریج ملی جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا۔
Alia Bhatt was waving and blowing kisses on the Cannes red carpet, but not a single photographer seemed interested in clicking her photos.😭 pic.twitter.com/BNqeZKzQ7G
— Aditya. (@Adityaverce) May 13, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاتی اور پُراعتماد انداز میں پوز دیتی رہیں، لیکن اس کے باوجود متعدد فوٹوگرافرز کیمرے کا رخ ان کی جانب کرنے کے بجائے دوسری طرف مصروف نظر آئے۔
اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے اسے نظر انداز کیے جانے کا معاملہ قرار دیا جبکہ دیگر نے عالیہ بھٹ کے پُراعتماد انداز اور پیشہ ورانہ رویے کو خوب سراہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








