ہاں میں نشئی ہوں، آئس پیتا ہوں! سیپکو کے اعلیٰ افسر کا شرمناک اسکینڈل سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

گھوٹکی میں بجلی کے محکمے سے جڑا ایک حیران کن اور متنازع معاملہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف انتظامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر کی مبینہ وائرل ویڈیو نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے جس میں کئی چونکا دینے والے دعوے سامنے آئے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں افسر اپنے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ خود بھی نشے کے عادی ہیں اور آئس استعمال کرتے ہوئے ہی کام کرتے ہیں۔ اسی دوران وہ ملازمین کو ہدایت دیتے ہیں کہ ہر آنے والے صارف کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جائے اور اگر کوئی بات کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ویڈیو کے مطابق وہ عملے کو اشتعال انگیز انداز میں یہ بھی کہتے ہیں کہ ڈیوٹی کو سنجیدگی سے انجام دیا جائے اور جو بھی رکاوٹ بنے اسکے خلاف سخت اقدام کیا جائے حتیٰ کہ فائرنگ اور ایف آئی آر درج کرنے جیسے الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو مبینہ طور پر اولڈ سکھر میں جاری ایک آپریشن کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل دو روز پہلے پنو عاقل میں سیپکو عملے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے رویے اور ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی پر احتجاج بھی کیا تھا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

Related Posts