مائیکل جیکسن کی بایوپک کو ریلیز کے بعد شاندار تجارتی کامیابی مل رہی ہے حالانکہ اس پر ان کی بیٹی کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی تھی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ میں دنیا بھر سے کروڑوں ڈالر کما کر ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ناظرین کی بڑی تعداد کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لیا ہے۔
فلم نے امریکہ میں 97 ملین ڈالر جبکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 217 ملین ڈالر کی کمائی کی جس کے ساتھ یہ کسی بھی میوزیکل بایوگرافیکل فلم کی سب سے بڑی اوپننگ بن گئی ہے۔ اس نے پہلے سے قائم ریکارڈ بھی توڑ دیا جو Straight Outta Compton کے پاس تھا جس نے اپنی ریلیز پر 60 ملین ڈالر کمائے تھے۔
ہدایتکار Antoine Fuqua کی اس فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کو دکھایا گیا ہے جس کا آغاز 1960 کی دہائی میں جیکسن 5 سے ہوتا ہے اور یہ کہانی 1980 کی دہائی کے مشہور “Bad” ٹور تک پہنچتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ان کے بھتیجے Jaafar Jackson نے نبھایا ہے جو ان کی پہلی فلمی پیشکش ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں زیادہ تر توجہ صرف موسیقی اور کیریئر پر رکھی گئی ہے جبکہ مائیکل جیکسن کی ذاتی زندگی اور تنازعات کو تقریباً نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک حد تک صاف ستھری یا نرم تصویر کشی قرار دیا جا رہا ہے۔
مائیکل جیکسن کی بیٹی Paris Jackson نے اس بایوپک کو شوگر کوٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری میں ان کی کوئی شمولیت نہیں تھی۔ ان کے مطابق کہانی میں کئی غلطیاں اور مبالغہ آرائی شامل ہیں جس سے اصل حقائق متاثر ہوئے ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مداحوں کی بڑی تعداد فن اور فنکار کے تنازعات کو الگ الگ دیکھتی ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں جافار جیکسن کے علاوہ نوجوان مائیکل کا کردار جولینوا کرو ویالڈی نے ادا کیا ہے جبکہ Colman Domingo نے جو جیکسن اور Nia Long نے کترین جیکسن کا کردار نبھایا ہے۔
فلم Michael (2026 film) کو 24 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ ابھی تک تھیٹرز میں چل رہی ہے۔ اس کی او ٹی ٹی ریلیز کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی تاریخ یا پلیٹ فارم سامنے نہیں آیا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم پہلے پی وی او ڈی پلیٹ فارمز جیسے ایپل ٹی وی یا ایمیزون پرائم ویڈیو پر جون 2026 کے وسط میں دستیاب ہو سکتی ہے جبکہ مکمل اسٹریمنگ کے لیے اسے ممکنہ طور پر اگست یا ستمبر 2026 میں Starz پر ریلیز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ بعد میں دیگر پلیٹ فارمز پر بھی آ سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








