عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکارہ بونی ٹائلر پرتگال میں ہنگامی سرجری کے بعد اب بتدریج صحتیاب ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور خطرے سے باہر ہیں۔
74 سالہ گلوکارہ کو پرتگال کے شہر فارو (Faro) میں واقع ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا آنتوں کا ہنگامی آپریشن کیا گیا۔ یہ اسپتال اس علاقے میں ہے جہاں وہ کافی عرصے سے رہائش پذیر ہیں۔
ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں اچانک طبی مسئلے کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کی۔
بیان کے مطابق آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے اور بونی ٹائلر اب صحتیاب ہو رہی ہیں۔
بنان میں مزید کہا گیا کہ ان کے اہل خانہ، دوست اور مداح اس خبر سے فکر مند تھے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ مکمل صحتیابی کی طرف جا رہی ہیں۔
بونی ٹائلر کا اصل نام گینور ہاپکنز (Gaynor Hopkins) ہے۔ وہ 1970 اور 1980 کی دہائی میں عالمی شہرت حاصل کرنے والی مشہور گلوکارہ ہیں جن کے مقبول گانوں میں ٹوٹل ایکلیپس آف دی ہارٹ اور ہولڈنگ آؤٹ فار اے ہیرو شامل ہیں۔
وہ حالیہ برسوں میں یورپ کے مختلف ممالک میں پرفارمنس کے لیے تیار تھیں تاہم ان کی طبی حالت کے باعث ان کے آئندہ شوز پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








