یہ توہینِ عدالت ہے، پی ٹی آئی کا زمان پارک میں آپریشن پر شدید ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، شہباز گل اور بابر اعوان سمیت دیگر نے زمان پارک میں آپریشن کو توہینِ عدالت قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے خلاف زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ گھر پر صرف ایک نہتی گھریلو خاتون موجود ہے۔ نہ قانون نہ کوئی اخلاق بچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک میں آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ قومی اسمبلی اور خواتین ونگ کی سربراہ کنول شوذب نے کہا کہ عوام سوچ لے۔ محبِ وطن رہنما عمران خان کی گرفتاری کے بعد لکیر پیٹنی ہے یا اپنے لیڈر کو بچانا ہے۔ فیصلہ عوام کا ہے۔ میرے عزیز ہم وطنو! سوچ لو۔

https://twitter.com/KanwalMna/status/1637004529269985282

عمران خان کے دورِ حکومت میں وزیر اعظم کے سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ہم سنا کرتے تھے کہ سیاست اور دشمنی میں گھریلو عورتوں اور بچوں کو نہیں لایا جاتا لیکن آج دیکھا ایسا کچھ نہیں۔ ہر اخلاقی حد پار کردی گئی۔

معروف وکیل بابر اعوان نے کہا کہ بے شرم، بے رحم ظالموں نے زمان پارک پر حملہ کردیا ہے۔ صرف بشریٰ عمران صاحبہ اور اہلِ خانہ اندر ہیں۔ چادر اور چار دیواری کی اس بے حرمتی کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ چوروں کا نظام عمران خان کو نہیں ہرا سکتا۔

رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود زمان پارک پر چادر اور چار دیواری کا خیال نہیں رکھا جارہا۔ پولیس گیٹ اور دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جنگل کا قانون محسوس ہورہا ہے۔

 

Related Posts