گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اذان سمیع خان نے طلاق کے بعد پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
گزشتہ دنوں اذان سمیع خان نے فوشیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد زندگی کافی مشکل ہوجاتی ہے، کئی ایسے لوگ ہیں جو اچھے وقت میں تو آپ کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن بُرے وقت میں آپ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، ایسے وقت میں مخلص انسان کی پہچان ہوجاتی ہے۔
کیا فلم ’پٹھان‘ ایمازون پرائم یا نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی؟
گلوکار نے اپنی طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی وجہ سے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتا ہوں تاکہ میرے بچے مثبت ماحول میں رہیں۔
دوسری شادی سے متعلق سوال پر گلوکار نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں دوسری شادی کے خلاف ہوں لیکن میں دوسری شادی کرتے وقت اپنے پُرانے تجربے کو ضرور مدِ نظر رکھوں گا۔
اذان سمیع خان نے جن ڈراموں میں کام کیا ہے اُن میں کچھ اَن کہی، اِک لمحہ اور عشق لاء شامل ہیں، عشق لاء میں ناظرین نے اُن کی اداکاری کو کافی پسند کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








