اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سینیٹرز نے 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد ایوانِ بالا میں جمع کرادی ہے جس کے متن میں پر تشدد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز فیصل سلیم، فلک ناز چترالی، زرقا سہروردی اور سیمی زیدی نے مذمتی قرارداد جمع کرائی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت بھی کی۔
نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔رانا تنویر
تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شرمندگی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عسکری اور تاریخی عمارات پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان 9 مئی کو جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ جناح ہاؤس لاہور میں بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی آگ لگائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ شہداء کی یادگاریں جلائی گئیں۔ تاریخی عمارات، اسکولز اور مساجد کو آگ لگائی گئی۔ ہم اداروں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعلان اورمسلح افواج اور سکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








