معروف ماڈل حسنین لہری نے ماڈل نمرہ جیکب کیساتھ جھگڑے کی اصل وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف ماڈل حسنین لہری نے ماڈل نمرہ جیکب کے ساتھ جھگڑے کی اصل وجہ بتادی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ماڈل نمرہ جیکب اور حسنین لہری کو ایک فیشن ایونٹ کے بیک اسٹیج پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس بحث کا آغاز ہوگیا کہ دونوں میں سے جھگڑا کس نے شروع کیا تھا۔ نمرہ جیکب کے مطابق حسنین لہری نے انھیں تھپڑ مارا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ حسنین لہری نے میرے ساتھ بہت زیادہ بدتمیزی کی، میرے ساتھ مودجود دیگر خواتین ماڈل کو بھی نقصان پہنچایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AKBUZZ (@akbuzzofficial)

دوسری جانب ماڈل حسنین لہری نے ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے نمرہ جیکب کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات رد کردیے اور کہا کہ جھگڑے کا آغاز میں نے نہیں کیا تھا، میں ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، میں کبھی بھی اس قسم کی حرکت نہیں کرسکتا۔

حسنین لہری کے مطابق نمرہ جیکب ریمپ واک کے درمیان مجھ سے جان بوھ کر ٹکرائی تھیں، جس کے بعد وہ بیک اسٹیج پر میرے پاس آکر مجھے ریمپ واک سیکھنے کا مشورہ دینے لگیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے میرے مرحوم والد کی توہین کی، جس پر مجھے غصہ آگیا اور میں نے اسے کہا کہ تمہارے والدین نے تمہاری اچھی تربیت نہیں کی۔

Related Posts