اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو بحران سے نکالنے پر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں جبکہ عمران خان کی تاریخی جیت پر پی ٹی آئی نے یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانون ساز اسمبلی کی اہم نشستوں پر میدان مار لیا۔ آج تحریکِ انصاف یومِ تشکر منا رہی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ سے آواز کو ایوانوں تک پہنچایا۔
ضمنی انتخاب کا بڑا معرکہ، عمران خان ایک بار پھر سب پر بھاری
سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں جو کچھ ہوا، اس پر عوام کو بہت غصہ ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔نئے انتخابات ملک میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔حکومت کو الیکشن پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے تین صوبوں، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 6 نشستوں پر میدان مار لیا۔ 2 سیٹیں پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑا۔ جبکہ آٹھویں نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار بنیں۔ جن کا مقابلہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








