ملک بھر میں کورونا کے 38 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری انتقال کر گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 403افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 621 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.36فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 87 ہزار ہوگئی جبکہ کورونا کے24 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، آج سے 2 روز قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق 1 روز کے دوران شہر میں مزید 81 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3519 تک پہنچ گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 104جبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts