ایس او پیز پر عمل، پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، وزیرِ اعلیٰ کا سخت ایکشن کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس او پیز پر عمل، پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، وزیرِ اعلیٰ کا سخت ایکشن کا اعلان
ایس او پیز پر عمل، پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، وزیرِ اعلیٰ کا سخت ایکشن کا اعلان

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  ذمہ دار افراد  کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے ممکنہ بھوک اور افلاس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی لیکن ایسوسی ایشنز نے ایک وعدہ بھی کیا تھا۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے حکومتِ پنجاب سے ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر) پر عمل درآمد کرانے کا وعدہ کیا تھا ، تاہم اکثر جگہوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اکثر جگہوں پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر بالکل عمل درآمد نہیں کیا جارہا جس پر پنجاب بھر میں سخت ایکشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

Related Posts