الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری، پنجاب حکومت کی انتخابات کے انعقاد سے معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

لاہور: الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کے انعقاد سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ملکی حالات کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک فوج کے جوان الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے بھی معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام ڈر رہے ہیں کہ مجھے  نقصان نہ پہنچایا جائے، عمران خان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے 3 اجلاسوں کے دوران کمیشن اراکین سمیت سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے عام انتخابات اور سکیورٹی پر بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پولیس صرف انتخابات کے دنوں تک نہیں بلکہ عوام کے تحفظ اور جرائم کے سدِ باب کیلئے بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

بریفنگ کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران مساجد اور نمازیوں کی حفاظت بھی پولیس کرے گی۔ 2018 کے انتخابات میں 3 ہزار 330 سیاسی جلسے اور انتخابی مہمات چلائی گئیں۔ نئے انتخابات کیلئے اس سے زیادہ سرگرمیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔ آپریشن کے بعد حالات الیکشن کیلئے بہتر ہوجائیں گے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 ہزار اساتذہ مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہی اساتذہ میٹرک کے امتحانات میں بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ اپریل میں بھی انتخابات ہیں۔ اگر فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی فراہم نہیں کریں گے تو 30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں ہوسکتی۔

 

Related Posts