لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام کو ڈر ہے کہ کہیں مجھے گرفتار کر کے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔
بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹیبل پر آنسو گیس کے شیل رکھ کر کہا کہ یہ شیل میرے گھر کے اندر گرے، سوچیں باہر کیا حالت ہو گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ زہریلی آنسو گیس کے شیل ہیں جو میرے گھر کے صحن سے جمع کئے گئے ہیں، ابھی سیکڑوں شیل لان اور گھر کی دیوار کیساتھ موجود ہیں، مسلسل شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ سب انہی لوگوں کی سازش ہے جنہوں نے مجھ پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کرایا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج
سابق وزیر اعظم کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ سب لوگ میرے لیے اس وجہ سے لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ مجھے گرفتار کر کے یہ نقصان پہنچائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








