ہندی، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پائل گھوش نے مبینہ خود کشی سے متعلق ایک بیان اپنے سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے ایک نامکمل خودکشی نوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر اُنہوں نے مبینہ خودکشی نوٹ میں تحریر کیا کہ”میں پائل گھوش ہوں، اگر میں خودکشی کے نتیجے میں مر جاؤں یا مجھے ہارٹ اٹیک ہوجائے تو جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے ان میں۔۔۔۔۔۔
اداکارہ کے مداحوں کو اس ادھورے پیغام کو پڑھ کر تشویش لاحق ہوئی جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی بھرمار کردی اور اُن سے ان حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔
اُن کے چاہنے والوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضرورت پڑے تو ماہر نفسیات کی مدد بھی لیں۔
مزید پڑھیں:پریانکا چوپڑا کیا بات سن کر بے اختیار رو پڑیں تھیں؟
بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے صارفین کے سوالات پر کوئی جواب نہیں دیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ نوٹ انہوں نے کیوں لکھا ہے اور وہ کیوں خودکشی کرنا چاہ رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








