پی ٹی آئی سربراہ کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے گمراہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے گمراہ ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں پھیل سکتی ہیں، قومی ادارہ صحت

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے تاہم پر امن جلسہ اور احتجاج پی ٹی آئی کا حق ہے۔ جلسے کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنایا تھا جس میں واضح کیا گیا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث رہے ہیں۔

فیصلہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دے کر عدالتی حکمنامے کی خلاف ورزی کی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر پارٹیز کا فیصلہ بھی سنایا جائے۔ 

 

Related Posts