اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقعے پر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں یہ پیغام ہے کہ مسلمانوں کو جبر و استبداد کے آلہ کاروں کے خلاف جہاد، سچائی اور صداقت کا علم بردار رہنا ہوگا۔
ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








