اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 421نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار 250افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 508وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.53 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97لاکھ 51 ہزار 291ہوگئی جبکہ کورونا کے 159 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 09 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,648
Positive Cases: 421
Positivity %: 2.53%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 159— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 9, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








