کراچی پولیس آفس حملہ سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ راشد سومرو

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اسلم غوری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ مولانا سمیع سواتی نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ بربریت کی انتہا اور قابل مذمت ہے لیکن ہماری سیکیورٹی میں اتنا سقم کیسے رہا یہ سوالیہ نشان ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے شہر قائد میں خطرناک سیکورٹی رسک موجود ہے، کراچی پولیس آفس پر حملہ کوئی معمولی سانحہ نہیں ہے۔ دہشت گرد اس طرح کے حملوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ان شاءاللہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ: 11 دن بعد ملبے سے زندہ نکلنے والے شخص کی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

انہوں نے کامیاب آپریشن پر پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قوم کے سپوتوں اور بہادرشہداء کے درجات بلند فرمائے ، تمام زخمی جوانوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Related Posts