اسلام آباد :شہر اقتدار میں ٹینکر مافیا نے لوگوں کو جوہڑ کا گندا پانی پلانا شروع کردیا، واسا کی مین لائن میں رساؤ سے بننے والے جوہڑ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ایم ایم نیوز کی خبر پر انتظامیہ کو ہوش آگیا۔
شہر اقتدار کے علاقے سیکٹر 13ایچ میں واسا کی مین پائپ لائن لیک ہونے سے علاقے میں جوہڑ بن گیا تھا ،علاقہ مکینوں نے بارہا متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کیا لیکن واسا اوراسلام آباد انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
واسا کی لائن لیک ہونے سے بننے والے جوہڑ میں سیوریج کا پانی بھی شامل ہورہا ہے جبکہ ٹینکر مافیا کی جانب سے جوہڑ سے گاڑیاں بھر کر2500روپے فی ٹینکر جڑواں شہروں کو مہنگے داموں پانی فراہم کیا جارہا ہے جس سے پیٹ کے امراض میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایم ایم نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی واسا کے چیئرمین راجہ شوکت کی دوڑیں لگ گئیں ،فوری طور پر اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13میں اپنی ٹیم کو بھیجا تاکہ واسا کی مین لائن اور زیر زمین ٹینک کی فوری طور پر مرمت کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سیوریج کاگندا پانی پلانے کا انکشاف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








