اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سیون مرکز میں ڈکیتی کی واردات ،نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر موبائل فون،نقدی چھین کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جی سیون مرکز میں رم جھم پان شاپ میں125موٹرسائیکل پر 4نامعلوم ڈکیت اسلحہ کی نوک پر 50ہزار نقدی اور موبائل فون شاپ سے 3لاکھ 50ہزار لوٹ کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
مزاحمت پر ندیم نامی شخص معمولی زخمی ہو گیا۔مقامی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے امید ہے جلد ہی ڈکیت گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔