آر ایس ایس کے کارکنان سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔مسعود خان

تازہ ترین

تازہ ترین

آر ایس ایس کے کارکنان سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔مسعود خان
آر ایس ایس کے کارکنان سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔مسعود خان

مظفر آباد:صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کے پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ آر ایس ایس کا یہ کارکن جھوٹ بولنے میں ماہر ہے۔

صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ آر ایس ایس کے کارکنان غیر انسانی تعلیم کے اسکول سے پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور انہیں حقیقی اعدادوشمار کا علم نہیں۔

بے بنیاد پروپیگنڈہ بے نقاب کرتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ جو پنڈت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشی ہیں، انہیں ان کے وطن میں خوش آمدید کہاجاتا ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے سوال کیا کہ کیا آپ 2 لاکھ 37 ہزار مسلمان کشمیریوں  پر بات کرسکتے ہیں جو نومبر 1947ء میں آر ایس ایس، آئی این اے اور ڈوگرا آرمی نے شہید کردئیے؟

سردار مسعود خان نے مظلوم کشمیریوں کے بھارتی درندوں کے ہاتھوں قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کوئی ہولوکاسٹ جیسا واقعہ نہیں تھا؟

Related Posts