اداکارہ ماورا حسین رشی کپور کے انتقال پر شدید غمزدہ، دل کھول کر رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Mawra Hocane writes heartfelt note for late Rishi Kapoor

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے بالی ووڈ اسٹار رشی کپور کے انتقال پر ایک تعزیتی نوٹ تحریر کیا ہے۔

ماورا حسین نے ٹوئٹر پر نوٹ میں لکھا کہ “لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ آپ نے انہیں کیسے محسوس کیا۔

ہر بار جب میں آپ سے ملی ہوں ، مجھے آپ کی مہربان رویہ، مزاح ، آپ کی اردو کی تعریف اور سرحد کے دونوں طرف سے کھانے پر ہماری وسیع گفتگو کی یاد آتی ہے۔ رشی کپور آپ لیجنڈ تھے ہیں اوررہیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے گذشتہ سال جون میں نیویارک میں رشی کپور سے ملاقات کی تھی جب وہ طبی علاج کیلئے امریکا میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

67 سالہ عمر رشی کپور ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے انہیں سانس کی تکلیف کی شکایت کے بعد بدھ کے روز اسپتال لایا گیاتھا۔

Related Posts