کراچی: صوبہ سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران صوبے بھر میں طلباء کے مسائل اور تعلیمی عمل کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے جہاں لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی عمل کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا۔
وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی تعلیمی عمل اور طلباء کے مسائل کے حوالے سے آج دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی جائے گی۔
صوبائی وزیر سعید غنی میڈیا نمائندگان کو صوبہ سندھ میں تعلیمی عمل کی بحالی اور لاک ڈاؤن میں ممکنہ نرمی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
Minister Education and Labour Sindh @SaeedGhani1 will address an important Press Conference today at 2PM . pic.twitter.com/zM3CQrjLSM
— Minister Local Govt, PHE & RDD Sindh. (@MinisterSindh) May 18, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت اور تاجروں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تاجروں کی مختلف تنظیموں نے مشترکہ اعلان میں کہا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مسترد کر دیئے۔
کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر اور سندھ تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر حال میں کل سے تمام کاروبار چاند رات تک 24 گھنٹے کھولیں گے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور تاجروں کے مذاکرات ناکام ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








