کراچی:سندھ حکومت اور تاجروں میں مذاکرات ناکام،کل سے شاپنگ مال بھی کھول دیں گے۔ تاجروں کی مختلف تنظیموں نے مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مسترد کر دیئے۔
کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی سمیت دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر حال میں کل سے تمام کاروبار چاند رات تک 24 گھنٹے کھولیں گے۔تاجروں کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں دیں گے۔ جیلیں بھر دیں گے لیکن کل رات دیر تک کاروبار کھولیں گے۔
ایس او پی پرعملدرآمدکیلیے حکومت سے تعاون مانگا تو انہوں نے منع کردیا، سندھ حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے کہا عملدرآمد کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے ہمیں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ ہمارا حق ہے کہ ہم دو وقت کی روٹی کمائیں۔تاجر رہنماؤں اور سندھ حکومت میں مذاکرات ناکام ہوئے تو تاجر رہنما احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر باہر آ گئے۔مارکیٹ کا وقت نہ بڑھانے پر ڈیڈ لاک ہوا۔
دوسری جانب سندھ حکومت سیل کی گئی دکانیں کھولنے پر رضامندہوگئی،جبکہ تاجروں نے کہا کہ ہم مارکیٹیں کھولیں گے، جتنے وقت کے لئے چاہیں کھولیں گے، چاند رات کو چوبیس گھنٹے کاروبار کھلے گا۔ ہمیں گرفتاریاں دینی پڑیں تو دیں گے مگر ہم کل سے افطار کے بعد بھی کاروبار کھولیں گے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں 26 سے زائد بند صنعتوں کو کام کرنے کی اجاز ت مل گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








