کراچی، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیز پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار، اعلان آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیز پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار، اعلان آج ہوگا
کراچی، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیز پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار، اعلان آج ہوگا

 پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما سردار عبدالعزیز نے پارٹی اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جس کی باضابطہ پریس کانفرنس آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری اور سابق سینئر نائب صدر سردار عبدالعزیزتحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 سے حصہ لے چکے ہیں۔

این اے 248 میں سردار عبدالعزیز نے مخالف سیاسی پارٹیوں کا جم کر مقابلہ کیا تاہم پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل سے تقریباً 1 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے۔ عبدالقادر پٹیل نے 35 ہزار 124 جبکہ سردار عزیز نے 34 ہزار 101 ووٹ لیے۔

آج دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کے ہمراہ سردار عبدالعزیز پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سردار عزیز گزشتہ کئی برس سے فوڈ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنا ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں۔

پارٹی کارکنان کے درمیان بے حد مقبول سیاسی رہنما سردار عبدالعزیز نے پی ٹی آئی کراچی کو چھوڑنے کا اعلان پارٹی رہنماؤں کے مابین اندرونی اختلافات کے باعث کیا جبکہ حالیہ دنوں میں کراچی ڈویژن کی صدارت رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے پاس ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ اس وقت شہر قائد بلدیاتی مسائل سے جکڑا ہوا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہمیں ایک مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے 7 روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی دشمنی میں پیپلز پارٹی نے شہریوں کے مسائل ہمیشہ نظرانداز کیے۔اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے شہریوں کے مسائل ہمیشہ نظرانداز کیے، خرم شیر زمان

Related Posts