استنبول میں چوری کی واردات، ندا یاسر ہیرے کی انگوٹھیوں اور چین لاکٹ سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

استنبول میں چوری کی واردات، ندا یاسر ہیرے کی انگوٹھیوں اور چین لاکٹ سے محروم
استنبول میں چوری کی واردات، ندا یاسر ہیرے کی انگوٹھیوں اور چین لاکٹ سے محروم

مارننگ ٹی وی شو کی میزبان ندا یاسر ترکی کے شہر استنبول میں لٹ گئیں، چوری کی واردات کے دوران اداکارہ ندا ہیرے کی انگوٹھیوں اور چین لاکٹ سے محروم ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ندا یاسر نے بتایا کہ وہ اپنے شریکِ حیات یاسر نواز کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیلئے ترکی پہنچیں تو ایک خیر خواہ نے استنبول میں چوریوں سے آگاہ کیا۔

ٹی وی شو میزبان ندا یاسر کے مطابق خیر خواہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بلا وجہ چوری، ڈکیتی اور جرائم کیلئے بدنام ہے جبکہ ترکی کے شہر استنبول میں چوریاں عام ہوچکی ہیں۔ اپنے پرس کا خیال رکھئے گا۔

اداکارہ ندا یاسر نے کہا کہ مجھے سونے کے زیورات کا زیادہ شوق نہیں ہے۔ میں ہیرے کی 3 انگوٹھیاں اور چین لاکٹ پہن کر استنبول پہنچی جنہیں اتار کر میں نے اپنے پرس میں رکھ لیا تھا جو ہوٹل کے کمرے کی الماری میں موجود تھا۔

ندا یاسر کے مطابق جب 3 روز بعد وطن واپسی کیلئے اداکارہ نے اپنے زیورات پہننے کیلئے پرس کھولا تو اس میں سے ہیرے کی انگوٹھیاں اور دیگر زیورات سے بھرا پاؤچ غائب ہوچکا تھا جس کی ایف آئی آر درج کرانے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے ندا یاسر تھانے پہنچیں تو جرائم رپورٹ کرانے کیلئے اتنے لوگ موجود تھے کہ انہیں 4 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا، تاہم ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ندا یاسر ملزم کی گرفتاری کے متعلق کچھ نہ جان سکیں۔

ہیرے کی انگوٹھیوں سمیت دیگر زیورات سے محروم ندا یاسر نے مقدمہ تو درج کرا دیا لیکن اس کے اگلے ہی روز وطن واپس پہنچ گئیں۔ ترکی میں مقدمے پر تفتیش جاری ہے جس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ندا نے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ندا یاسر اور یاسر نواز ترکی میں مستیوں میں مصروف ہے، فنکار جوڑے کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مارننگ ٹاک شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شریکِ حیات یاسر نواز کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں ایک ٹاک ٹاک ٹرینڈ کو فالو کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: فنکار جوڑے کی ترکی میں مستیاں، ندا اور یاسر نواز کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

Related Posts