عید قرباں ہمیں صبر،برداشت اورسب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے،ثروت اعجاز قادری

تازہ ترین

تازہ ترین

Sarwat Ijaz Qadri's message on the occasion of Eid

کراچی :سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان و عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قرباں ہمیں صبر،برداشت،روداری کے ساتھ اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنے لخت جگر اسمعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کردیا یہاں تک کہ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے آگ میں جانے کو ترجیح دی،ایثار وقربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر پڑوسیوں اور غریبوں میں گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

عید قرباں امن وسلامتی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اُمت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام دیتی ہے،عید قرباں کا مقصد صرف جانور کی قربانی کرنا نہیں بلکہ قربانی کا اصل مقصد ہم ہر سال اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنی ذات سے وہ خرابیاں ختم کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہو۔

عیدالاضحی تجدید عہد کا یوم ہے، آؤ آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں کہ دین اسلام کی سربلندی اور ملکی کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کرینگے۔

پاکستان کے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ عوامی حقیقی خدمت کرنے کے ساتھ اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،عید قربان کے موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے،ملکی سلامتی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے اپنے قیام سے ابتک قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،ہماری دو اعلیٰ قیادتوں بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری،سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری کو اسلام کی سربلندی اور دہشتگردوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔

شہادتوں سے خوفزدہ ہوئے بغیر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت خدمت سب کے لئے سلوگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کا اللہ کی رضاکیلئے بلا امتیاز عوام کی فلاح وبہبود اور مفت تعلیم کو یقینی بنائیں،آج پاکستان کو اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی دہشتگردی کا سامنا ہے،پاک فوج اور سول سوسائٹی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔

مقدس دن کے موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج،رینجرز،پولیس کے شہداء کو نہیں بھول سکتے،ملک کی خاطر قربان ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری

Related Posts