عید کے موقع پر راولپنڈی میں سیکورٹی سخت، اہم مقامات پر نفری تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

Tight security measures adopted in Rawalpindi for Eid prayers

راولپنڈی :عیدالا ضحی کے موقع پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات ، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے گئے۔

سیکورٹی پلان کے مطابق نماز عید، پارکس،انسداد ون ویلنگ اور لاک ڈاؤن کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مری میں ٹریفک پولیس سمیت 4500سے زائد افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرا انجام دیں گے۔

عید الاضحی کے موقع پر674 مساجد، 63 امام بارگاہوں، 63کھلے مقامات سمیت دیگر مقامات پر نماز کی ادائیگی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 2500 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 900سے زائد،لاک ڈاؤن مری کے لیے 350سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے، ٹریفک کے روانی کو یقینی بنانے کے لیے 600سے زائد افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پارکس اور قبرستانوں پر بھی سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے، عیدالاضحی پر پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس اور محافظ سکارڈبھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

نماز عید اور عید کے دنوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کے ساتھ عوام کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:نماز عید اور جانوروں کی قربانی کے دوران ماسک ضرورپہنیں، صدر مملکت

Related Posts