اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو حق و باطل کی جنگ قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان حکومت نہیں بلکہ ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے۔
عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم کا لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ
عمران خان حکومت بچانے کی نہیں ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں – یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے – یہ جنگ ایماندار اور کرپٹ کے درمیان ہے – یہ جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے – انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں گے – پاکستان کامیاب ہو گا – عوام کامیاب ہوں گے –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 9, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








