بھارت کے لکھنئو کالج کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کے لکھنؤ کالج کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کردیا
بھارت کے لکھنؤ کالج کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کردیا

بھارتی شہر لکھنئو کے ایک کالج کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی دیول کی فلم ’غدر 2 ‘ کے سیکوئل کو فلمانے کیلئے کالج کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا، فلم میں کالج کی مرکزی عمارت کو پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر کے طور پر دکھا یا گیا، جس پر پاکستانی پرچم لہرارہا تھا۔

مزید برآں پاکستان آرمی کا ہیڈکوارٹر ظاہر کرنے کیلئے فوجی گاڑیوں پر خاکی رنگ کیے گئے اور لوگوں کو ایسے کپڑے پہنائے گئے، جس سے ایسا ظاہر ہوسکے کہ یہ لاہور کا سین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، پاکستانی شوبز ستاروں نے کیا پیغام دیا؟

ان دنوں اس سیٹ پر اتکرش شرما کے سین فلمائے جا رہے جن کا فلم میں ’جیتی‘ نام ہے اور وہ اپنی محبوبہ کو بچانے پاکستان جاتے ہیں جہاں فوج انہیں پکڑ لیتی ہے۔

Related Posts