سابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شفقت محمود جون 2013 سے مئی 2018 تک قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر شفقت محمود کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں مبینہ طورپر ان کی انجیو گرافی کی جائے گی۔ شفقت محمود 3 ماہ قبل جون میں ہی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

عمران خان کے دور میں کورونا حملوں کے باعث بار بار چھٹیوں کا اعلان کرنے کیلئے پریس کانفرنس کرنے والے سابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عہدے سے صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جون کے دوران جاری پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے، پارٹی عہدے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکرگزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

سابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صحت یاب ہوکر پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، پارٹی چیئرمین پنجاب کے لئے نئے صدرکا تقرر کریں۔

Related Posts