شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
شفقت محمود پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

لاہور: سابق وفاقی وزیر شفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود نے لکھا کہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے، پارٹی عہدے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکرگزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان کیساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے لکھا کہ صحت یاب ہوکر پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، پارٹی چیئرمین پنجاب کے لئے نئے صدرکا تقرر کریں۔

شفقت محمود نے نئے آنے والے صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے ضرور نبھاؤں گا۔

Related Posts