اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی
اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ اور نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف ملک بھر میں فوری نئے انتخابات منعقد کرانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ہماری قومی اسمبلی میں واپسی بے معنی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریکِ انصاف اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم ہے۔ ہمارا قومی اسمبلی میں واپس آنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں:

مذاکرات کرینگے، حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین اسمبلی میں واپسی پر اختلافات ہیں تاہم تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں واپس آنے سے متعلق پارٹی میں کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ خارجہ و نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے تو پی ٹی آئی وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں 2 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے سیاسی بحران سے نکلنا ہے تو نئے انتخابات کا انعقاد اس کا واحد راستہ ہے۔ ہم شفاف انتخابات کیلئے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts