رواں سال یورپ میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دئیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا، اس ریکارڈ گرمی سے 13 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، خود کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے جھیلوں اور دریاؤں کا رخ کرنے والوں میں سے 5 افراد کے ڈوبنے کی خبر رپورٹ ہوئی ہیں۔
لزبن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کےایک محقق کے مطابق اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گرمی کی لہر سے مرنے والوں میں زیادہ تر بزرگ افراد تھے۔
واضح رہے کہ گرمی کی شدیدلہر کی وجہ سے درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنیوالی ٹرینیں بھی جواب دے گئی ہیں۔
وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق یورپ میں گرمی کی لہر پہلے ہی عروج پر پہنچ چکی ہے، لیکن درجہ حرارت مزید ایک ہفتے تک اوسط سے اوپر رہ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کا اوسط درجہ حرارت صرف ایک سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھ گیا ہے جو دنیا کے کئی حصوں کے صنعتوں کے لگنے سے پہلے دیکھا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی سائنس کے ادارے، انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج کے مطابق دنیا اب 125,000 سالوں میں گرم ترین دور سے گزر رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








